ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان نے جنگ بندی کی 2050 خلاف ورزیاں کیں،21 اموات

پاکستان نے جنگ بندی کی 2050 خلاف ورزیاں کیں،21 اموات

Mon, 16 Sep 2019 11:08:05    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)پاکستان نے اس سال بغیر اشتعال 2050سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جن میں 21ہندستانی شہریوں کی موت ہوئی ہے ۔وزارت خارجہ ترجمان نے بتایا کہ ہم نے پاکستان کی طرف سے بغیر اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی ،سرحد پار سے دراندازی اور ہندستانی شہریوں اور سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنائے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ اس سال اشتعال کے بغیر 2050سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی جن میں 21ہندستانی شہری ہلاک ہوئے ۔ ترجمان نے کہاکہ ہندستانی فورسزنے ‘ انتہائی تحمل ’سے کام لیاہے اور کسی اشتعال کے بغیر کی گئی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کا منہ توڑ جواب بھی دیاہے ۔


Share: